turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور نیٹو کے سربراہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، روس میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال

صدر ایردوان  نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

دونوں رہنمائوں نے روس میں ویگنرگروپ کی بغاوت سے پیدا ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکیہ کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس میں ہونے والی پیش رفت یوکرین میں امن کی راہ ہموار کرنے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

ترک صدر نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت پرکے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کا تعمیری رویہ جاری ہے لیکن جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی پی کے ، پی وائے ڈی ، وائے پی جے کے حامی اس ملک میں آزادانہ کارروائیاں کرتے رہیں گے، قانون سازی میں تبدیلیاں آتی رہیں گی۔

 

Read Previous

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کا دورہ لاہور

Read Next

ترک صدرکو عمان کے سلطان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

Leave a Reply