
ترکیہ میں زلزلے کے بعد پاکستان کے متعدد سیاسی رہنماوں نے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مواصلات اسد محمود نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور تعزیتی کتاب میں دستخط کیے۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر طارق فاطمی، فیصل کریم کنڈی اور شاہ محمد اویس نورانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وفاقی وزیربرائےریاستی اورسرحدی علاقہ جات اورترک پاک فرینڈ شپ گروپ کے چئیر مین نے سفارتخانے میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔
ہاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم دورانی نے بھی سفارتخانے کادورہ کیا اور ترک سفیر سے ملاقات کی۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے بھی ترک سفارتخانے کادورہ کیا۔