
صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ صوبوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ جنوبی ترک صوبے، قہرمان ماراش کا دورہ کیا اور وہاں تباہ حال ترک شہریوں کےلیے حکومت کی امدادی کاوشوں کا جائزہ لیا۔
صدر ایردوان نے ترک عوام کا دکھ درد سنا اور ان کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ انہوں نے غم میں ڈوبے ہوئے عوام کو گلے سے لگا لیا۔
صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ حطائے میں جاری تلاش اور بچاو کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے کہ کوئی بھی ملبے کے نیچے نہ بچ جائے،صدر ایردوان نے نشاندہی کی کہ ریسکیو ٹیمیں اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے پوری کر ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے،دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جہاں ایک ہی دن میں دو ہولناک زلزلے آئے ہوں جس نے 10 اضلاع کو متاثر کیا ہے جن میں ضلع حاطائے کی صورت حال سب سے خراب ہے جہاں جانی و مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔
صدر نے کہا کہ حکومت و عوام مل کر اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے،سرکاری ملازمین سے لے کر سماجی اداروں کے رضاکاروں سمیت بیرونی ممالک سے رضا کار ٹیمیں ترکیہ پہنچ رہی ہیں جن کی تعداد لگ بھگ ساٹھ ہزار کے قریب ہے۔
صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہر ادانا کا بھی دورہ کیا لوگوں سے بات چیت کی اور ریسکیو کی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لوگوں کو تسلی دلائی کہ اس مشکل وقت میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امید مت ہاریں جیسے ترکیہ نے پہلے مشکلات کا سامنا کیا ہے ویسے ہی ترکیہ اس آفت پر بھی قابو پا لے گا۔
صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ غازینتپ میں جاری تلاش اور بچاو کی کوششوں کا معائنہ کیا۔
ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کی جانب سے صوبے میں قائم کیے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ عثمانیہ میں جاری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کا معائنہ بھی کیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلہ سے متاثرہ کلیس میں جاری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کا معائنہ بھی کیا۔
صدر ایردوان نے متاثرین کو دی جانے والی خوراک کا بھی جائزہ لیا اور متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
صدر ایردوان نے زیرعلاج زلزلہ متاثرین کی اسپتال میں عیادت بھی کی اورانکے لیے نیک تمناو کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 2 زلزلوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہزار 5 سو 46 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 66 ہزار 1 سو 32 تک تجاوز کر چکی ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ 10 صوبوں میں ہمارے تمام شہریوں کو اور انکے تمام لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔