
یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے ترکیہ میں آنے والے زلزلوں میں جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے ترکیہ سے اظہار تعزیت کی انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ساتھ کھڑے ہیں اور زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے بھر پور تعاون کریں گے
انہوں نے کہا حالیہ زلزلوں سے ترکیہ کو شدید نقصان ہوا ہے اور ہم زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے یورپی یونین کے تمام ممالک کے رہنماؤں کے دستخط شدہ خط صدر ایردوان کو بھجوا دیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکیہ کے متاثرین کی مدد کے لیے بھر پور تعاون کریں گے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے جلد ہی برسلز میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے
Tags: چارلس مائیکل یورپی یونین