TurkiyaLogo-159

اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیو پر اجتماعی حملے،اقوام متحدہ کی مذمت

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر اجتماعی حملوں کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کشیدگی کے دوران یہودی آبادکاروں نےفلسطینیوں پر حملے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ یہودی آبادکاروں نے رام اللہ میں فلسطینیوں کی کئی گاڑیوں اور گھروں کو نذرِ آتش کر دیا جس پر ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مکینوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

فلسطین وزارت صحت کے بیان کے مطابق مسلح یہودی آبادکاروں کے ترمسعیا کے فلسطینی مکینوں پر حملے کے نتیجے میں27 سالہ فلسطینی نوجوان عمر ابوالقطین شہید جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مذمت:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی مقبوضہ فلسطین میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ کے سربراہ انتونیوگوتریش نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

اسرائیل کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی پر ترکیہ کا شدید ردعمل

Read Next

ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل عتیلہ گولان کا دورہ پاکستان،ترک سفیر سے ملاقات

Leave a Reply