
زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمز ترکیہ میں امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہو رہی ہیں
ملائیشا کی ٹیم بھی سرکاری طور پر اپنی امدادی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہو گئی۔ ملائیشین ائیرپورٹ پر ترک سفیر امیر سلیم یوکسل سمیت مختلف وزرا، ملائیشین حکام اور ترک شہریوں نے ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔
ملائیشیا کی 140 رکنی ریسکیو ٹیم نے غازی انتیپ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کی تھی۔ انہوں نے سخت موسمیاتی مشکلات کے باوجود 5 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکالا ۔
ترک سفیر نے ریسکیو ٹیم سے ملاقات کی اور کہا کہ جس طرح آپ نے ترکیہ کی مدد کی ہے ہم آپ کے مشکور ہیں ۔
وزیر اعظم کے سیکرٹری جنرل نے ٹیم کا استقبال کیا اور کہا کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ آپ نے مضبوط کوآرڈینیشن کے تحت بہت قیمتی جانیں بچائی ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کو حکومت کی جانب سے میڈلز سے نوازا جائے گا۔
6 فروری کے زلزلے کے بعد ملائیشیا کی امداد دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دیرینہ دوستی کی طرف اشارہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ترکیہ کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کریں گے۔