زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم پاکستان روانہ

آدیامان میں17 روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم استنبول سے پاکستان روانہ۔

اپنی انتھک کوششوں سے ٹیم کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔

الوداعی تقریب میں استنبول کے ڈپٹی گورنر ازلیم بوزکرٹ گیورک نے شرکت کی۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترکیہ کی وزارت خارجہ کے نائب سفیر زینپ کلیلی، اے ایف اے ڈی کوآرڈینیٹر استنبول مسز سیول دیدیو اولو اور دیگر مہمانوں نے ٹیم کو تالیوں اور تعریفوں کے ساتھ پاکستان روانہ کیا۔

پاکستان سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو (یو ایس اے آر) کا دستہ 33 رکنی پاکستان آرمی یو ایس اے آر ٹیم اور 53 رکنی ریسکیو 1122 ٹیم پر مشتمل تھا۔

دونوں ٹیمیں 7 فروری 2023 کو آدیامان پہنچنے والی پہلی ٹیموں میں شامل تھیں، جہاں انہوں نے کامیابی کے ساتھ لوگوں کی جانیں بچائی۔

دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 28 لوگوں کی جان بچائی۔

14 افراد کو خصوصی طور پر پاکستانی ٹیموں کی طرف سے ریسکیو کیا گیا۔جبکہ وہاں موجود دیگر ریسکیو ٹیموں کے تعاون سے 14 مزید افراد کو بچایا گیا۔

ٹیم کو الوداع کرتے ہوئے، استنبول کے ڈپٹی گورنر اوزلان نے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو دل، ایک جان کی مانند ہیں۔

پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے درد اور کرب میں برابر کے شریک ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان امدادی اور بحالی کی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

Alkhidmat

Read Previous

زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آئی ملائیشیا کی ٹیم واپس روانہ

Read Next

دنیا ترکیہ کے شانہ بشانہ، امداد کا سلسلہ جاری

Leave a Reply