کویت کی جانب سے ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری

ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے  کویت میں ترک سفارت خانے میں  امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

کویت میں ترک سفارت خانے  کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ  زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے  سفارت خانے میں امدادی مہم  کے ذریعے امدادی سامان ترکیہ پہنچا رہے ہیں   جس میں بڑی تعداد میں خوارک کا سامان ، طبی سہولتیں، اور رہائش کا سامان موجود ہے ۔ ترک سفارت خانے کی جانب سے آئے بیان میں کہا گیا کہ ہم کویت  کے شہریوں کے مشکور ہیں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس امدادی  مہم دوران اب تک سیکڑوں ٹن امدادی سامان اکٹھا کیا جا چکا ہے جس میں لوگوں کی بڑی دلچسپی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کویت سے اب تک 177 ٹن امدادی سامان ترکیہ روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ باقی امداد بھی وقفے وقفے سے ترکیہ روانہ کی جا رہی  ہے

تباہ کن زلزلے کے بعدمختلف این جی اوز، خیراتی ادارے، اور نجی کمپنیوں  نے  ترکیہ کی مدد میں بھر پور تعاون کیا

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی ہدایت پر زلزے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں ترکیہ روانہ ہو گئی  ۔ اس کے بعد امدادی سامان کے   11 کارگو طیارے ترکیہ روانہ کیے، جس میں 500 ٹن خوراک اور طبی  سامان  کمبل اور  خیمے تھے۔  جبکہ  کویتی امیر نے  15 ملین ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق کویت کی امداد مہم ” کویت زلزلہ زگان کے ساتھ ہے”  مہم  میں تقریباً  ایک لاکھ سے زائد لوگوں اور این جی اوز کی مدد سے 67 ملین ڈالر کی امداد   جمع ہو چکی ہے  اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کو پہنچائی جا رہی ہے

 

 

 

 

 

 

Read Previous

ترکیہ کے تباہ حال گھر جلد آباد ہو جائیں گے ، صدر ایردوان

Read Next

زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے آئی ملائیشیا کی ٹیم واپس روانہ

Leave a Reply