ترکیہ کے تباہ حال گھر جلد آباد ہو جائیں گے ، صدر ایردوان

صدر ایردوان  نے  قہرامانماراش میں زلزلے سے متاثرہ  علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے  ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی  کے رابطہ مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  6 فروری کو آنے والے زلزلے نے ترکیہ کی ساخت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ہماری عوام نے  اپنے پیارے  کھو دیے ہیں اور اپنے  گھروں کو اپنے سامنے تباہ ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ اگرچہ ہم ملک میں ہونے والے نقصانات کو کسی صورت واپس نہیں لا سکتے ۔ لیکن ہماری ریاست تباہ ہونے کے بجائے کچھ بہتر، زیادہ خوبصورت اور زیادہ پائیدار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترک حکومت اپنی عوام سے یہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ  ایک سال کے اندر اندر تمام بے گھر افراد کو ان کا گھر دوبارہ بنا کر دیا جائے گا ۔

ہم اگلے ماہ  سے گھروں کی تعمیر کا عمل شروع کریں گے، جس میں 70 ہزار  گھر گاؤں میں  تعمیر کریں گے جب کہ  2 لاکھ سے زائد گھر شہروں میں تعمیر کیے جائیں گے

 

ترک  حکومت نے ہمیشہ اپنی عوام کی خدمت کی ہے  اور اس بار بھی ہم اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جب تک ہم اس آفت کے نام و نشان نہیں مٹا لیتے ہم چین سے نہیں بیٹھے گے

ہم زلزلے سے متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں کل 1,797 مکانات کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیں گے۔

امید ہے کہ ہم مارچ میں تمام زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیراتی اور بحالی کی سرگرمیاں شروع کر دیں گے اور اس عظیم تباہی کے نشانات کو مٹا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اس  قدرتی آفت کو محرا بنا کر  ترکیہ کو کمزور سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں  ہم کسی صورت ان کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم بہت جلد ترکیہ  پہلے سے مضبوط ریاست کے طور پر لے  سامنے لے کر آئیں گے

 

Read Previous

صدر ایردوان نے  زلزلہ متاثرہ بچوں کی ہسپتال میں عیادت کی

Read Next

کویت کی جانب سے ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری

Leave a Reply