Turkiya-Logo-top

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مجوزہ دورے پر بات چیت

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان جمعرات کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونگ گفتگو میں علاقائی صورتِ حال اور پاکستان-ملائیشیا تعلقات پر گفتگو ہوئی۔

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے مواقع کو مزید مضبوط پر زور دیا گیا۔

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں کردار ادا کر رہا ہے۔

انور ابراہیم نے کہا کہ شہباز شریف نے ان کے بھائی ادروس ابراہیم کے انتقال پر تعزیت کی، جس پر انہوں نے پاکستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے 24 ستمبر کو بھی ادروس ابراہیم کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا تھا۔

ملائیشین وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف نے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ان کی اہلیہ تون ڈاکٹر سیتی حسمہ محمد علی کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملائیشیا کے مجوزہ دورے پر بھی بات ہوئی۔ انور ابراہیم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کئی بار ملتوی ہونے والا یہ دورہ جلد ہو اور وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کسی بھی مناسب وقت پر استقبال کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے ملائیشیا گوشت کی برآمدات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک اس شعبے میں تعاون بڑھانے پر پہلے سے کام کر رہے ہیں اور ملائیشیا پاکستانی گوشت کی درآمدات میں اضافے میں دلچسپی ظاہر کر چکا ہے۔

Read Previous

افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی فضائی حملے، 22 دہشت گرد ہلاک

Read Next

بھارت کا ’پاکستانی دہشت گرد ہلاک‘ کرنے کا دعویٰ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سابق ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف کو میڈیا کے سامنے زندہ پیش کر دیا

Leave a Reply