turky-urdu-logo

استنبول میں سیاحتی میلے کا آغاز

استنبول میں دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی میلوں میں سے ایک کا آغاز ہوگیا۔

مشرقی بحیرہ روم کی بین الاقوامی سیاحت اور سفری نمائش کے 27ویں ایڈیشن میں ہزاروں شعبے کے پیشہ ور افراد، صارفین اور کمپنیوں نے شرکت کی۔

چار روزہ ایونٹ 300 سے زیادہ خریداروں کی میزبانی کرئے گا خاص طور پر بلقان، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے۔

سیاحتی میلوں میں جرمنی، بلغاریہ، برازیل، مصر، ایران، جاپان، ترک جمہوریہ شمالی قبرص اور وینزویلا کی کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں۔

پہلے دن میڈیکل ٹورازم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 2024 کے رجحانات سے متعلق رپورٹ سامنے آئی۔

اس تقریب کا اہتمام Türkiye Hoteliers Federation اور Turkish Tourism Investors Association نے کیا تھا، اور اسے ترکیہ کی ثقافت اور سیاحت کی وزارت، ترکیہ کی وزارت تجارت، استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی اور ترکش ایئر لائنز نے اسپانسر کیا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا اپنے قطری ہم منصب سے غزہ معاہدے پر تبادلہ خیال

Read Next

آذربائیجان میں صدارتی انتخابات

Leave a Reply