
ترک سفارتی ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے فون پر بات چیت کی جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان پیش کردہ فریم ورک معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فیدان نے مجوزہ معاہدے کے لیے ترکیہ کی حمایت پر زور دیا۔
امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے اس معاہدے میں گزشتہ اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے اور غزہ کے اسیران اور اسرائیل میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔