ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمینٹ ایجنسی کے مطابق ، بدھ کی صبح 4 ایم شدت کے زلزلے نے ترکی کے بحیرہ روم کے علاقے کو دہلا دیا۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ زلزلہ ترکی کے جنوب مغربی صوبہ انتالیا میں ضلع کاس کے ساحل پر صبح 8.20 پر پر آیا۔
زلزلہ کاس سے 92 کلو میٹر (57 میل) دورآیا جبکہ اس کی گہرائی 42 کلو میٹر (26 میل) ریکاڈ کی گئی۔ فلحال ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔