انڈین میوزک کمپنی نے بدھ کے روز بتایا کہ فیس بک نے ہندوستان کے سب سے بڑے میوزک لیبل کے ساتھ عالمی لائسنسنگ معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جس سے صارفین کو اپنے فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹس کے لئے بالی ووڈ میوزک کے وسیع کیٹلاگ میں سے انتخاب کرنے کی اجازت ہو گی۔ سارےگاما انڈیا لمیٹڈ کے شئیرز میں اس معاہدے کے بعد 20 فیصد اضافہ ہوا۔ میوزک کمپنی جس نے معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کیں کہا کہ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین اب سارےگاما کی کیٹلاگ میں سے اپنی زبان اور مزید 25 زبانوں میں 100،000 سے زیادہ گانے اپنی پوسٹس اور اسٹوریز میں شئیر کر سکتے ہیں۔
کولکتہ میں قائم کمپنی ، جس نے کئی دہائیوں تک ایچ ایم وی کے تحت ونائلس اور کیسٹیں فروخت کیں ، ہندوستان کا سب سے قدیم میوزک لیبل ہے اور اس نے ملک کا پہلا اسٹوڈیو میں ریکارڈ شدہ گانا 1902 میں جاری کیا۔ اس کی کیٹلاگز میں ملک کے کامیاب فنکاروں لتا منگیشکر اور کشور کمار کے مشہور البمز اور سنگلز شامل ہیں۔
فیس بک انڈیا کے ڈائریکٹر اور پارٹنر منیش چوپڑا نے ایک بیان میں کہا ، اس معاہدے سے “عالمی سطح پر ہمارے پلیٹ فارمز سے لوگوں کو اپنے پسندیدہ ریٹرو انڈین میوزک استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔” اس ماہ کے آغاز میں فیس بک کے ساتھ معائدے کے بعد سارے گاما کا سویڈش میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائے کے ساتھ لائسنسنگ معاہدہ طے پایا جس کے بعد ساریگاما کے شئیرز ممبئی میں 4.44 ڈالر بڑھ گئے۔