turky-urdu-logo

استنبول میں زلزلے کے جھٹکے

ترکی کے شہر استنبول میں 4.2 شدت سے آنے والے زلزے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔زلزلے کے باعث ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہر مارمارہ سے  6.8 کلو میٹر کے  فاصلے پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ کل شام 4:38 پر آیا۔

اطلاعات کے مطابق ، زلزلے کے جھٹکے شہر کے یورپی اور ایشیائی دونوں اطراف کے ساتھ ساتھ ہمسایہ صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاح نہیں ملی ہے۔

استنبول ترکی کا 15 ملین سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جسے مستقل زلزلے کا خطرہ لاحق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  استنبول زلزلے کے خطرے سے ہر وقت دو چار ہے۔

پچھلے سال 5.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے پورے استنبول کو ہلا کررکھ دیا تھا ۔اگرچہ  زلزلے کے جھٹکے معمولی تھے مگر اس نے لوگوں کے دلوں میں سخت خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا۔

Read Previous

“دی بلیک باکس آف دی پلینیٹ” کے نام سے انٹارکٹیکا پر مبنی دستاویزی فلم آج ریلیز کر دی گئی

Read Next

صدر ایردوان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس

Leave a Reply