turky-urdu-logo

کیپاڈوکیا ایک بار پھر سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے

پانچ مہینے کے وقفے کے بعد سیاحوں کے لیے کیپاڈوکیا کے دروازے دوبارہ سے کھول دیے گئے جسے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث مارچ میں بند کر دیا گا تھا۔

اے ایس بی آئی ڈی کے چیر مین توفیق الماز  کا کہنا ہے کہ وہ کیپاڈوکیا کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے سے بہت خوش ہیں حالانکہ کورونا وائرس کے خطرے اور اس سے احتیاط کے باعث حالات پہلے جیسے نہیں ہونگے مگر پھر بھی یہ بہتر حالات کی طرف پہلا قدم ہے۔

احتیاطی تدابیر کے مطابق ہر کمپنی ایک غبارے کا استعمال کرے گی جسے غباروں کی مجموعی تعداد صرف 27 ہوگی۔ کم تعداد کے باعث رش سے بچا جاسکے گا اور ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

توفیق کا کہنا تھا کہ گرم غبارے میں کیپاڈوکیا کی سیر کرنے کےلیے سیاح بے صبری سے منتظر ہیں۔

کیپاڈوکیا کی ٹریول ایجینسی کے چیر مین کا کہنا ہے کہ کیپاڈوکیا کے کھلنے سے سیاحوں کی آمدورفت کی تعداد میں بھی بہتری آئے گی۔

انکا کہنا تھا کہ سیاحوں نے گرم غباروں پر پابندی کے باعث اپنی بکنکگ ختم کروا دی تھیں مگر اب اُمید ہے اس خبر کے بعد بکنگز کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

Read Previous

32 واں باسفورس بین البراعظمی تیراکی مقابلہ اتوار کو متوقع

Read Next

ترکی، بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے ذخائر در یافت

Leave a Reply