turky-urdu-logo

32 واں باسفورس بین البراعظمی تیراکی مقابلہ اتوار کو متوقع

32 واں باسفورس بین البراعظمی تیراکی کا مقابلہ جو ایشیا اور یورپ کے بیتر بہنے والے سمندر میں ہونے کی وجہ سے منفرد سمجھا جاتا ہے اتوار کو استنبول میں ہو گا۔
تقریب کے منتظمین ترکش نیشنل اولپکس کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ ریس صبح دس بجے بنا تماشائیوں کے ہو گی۔ کوروبا وبا کی وجہ سے ترک حکومت کی جانب سے کھیلوں کو بغیر تماشائیوں کے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کمیٹی کی جانب سے وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی فہرست بھی جاری کی گئی بھی جاری جس میں ریس کے علاوہ تمام سرگرمیوں کی منسوخی شامل ہے۔
ریس میں تیراک استنبول کی ایشیائی جانب کانلیجا سے ریس کا آغاز کریں گے اور 6.5 کلو میٹر کا سفر طے کر کے یورپی حصے کوروچشمہ میں پہنچیں گے۔
باسفورس بخیرہ اسود اور بخیرہ مرمرہ کو ملانے والی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جو ریس کے دوران بند رہی گی۔ پچھلے سال ریس میں 59 مملک کے 2400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

Read Previous

فٹ بال، برازیلین محافظ ویلینٹین بیشیکتاس میں شامل

Read Next

کیپاڈوکیا ایک بار پھر سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے

Leave a Reply