عالمی ادارہ صحت نے مدینة المنورہ کو دنیا کا صاف ترین اور صحت مند شہر قرار دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے شہر کا دورہ کیا اور یہاں ایک صاف ترین اور صحت مند شہر کے عالمی معیارات کو دیکھا۔
20 لاکھ نفوس پر مشتمل شہرِ مدینہ کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے صاف ترین شہر کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ سعودی حکومت کے مطابق 22 سرکاری اداروں، کمیونٹی، امدادی اور رضاکار ایجنسیز نے شہر کو عالمی معیار کا صاف ترین شہر بنانے اہم کردار ادا کیا۔
حکومت نے طیبہ یونیورسٹی کی مدد سے ایک الیکٹرونک پلیٹ فارم تیار کیا جس میں شہر کو صاف ترین بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
عالمی ادارہ صحت نے طیبہ یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا اور تجویز دی کہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کو بھی صاف بنانے میں مدد لی جائے۔
طیبہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز عصرانی کی سربراہی میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی 100 رکنی ٹیم کام کرتی ہے جو شہرِ مدینہ میں صفائی ستھرائی کے امور انجام دیتی ہے۔ طیبہ یونیورسٹی نے "مدینہ ریجن اسٹریٹجی پروجیکٹ” متعارف کروایا جو شہر میں 24 گھنٹے صفائی سے متعلق عالمی معیارات کی پابندی کی نگرانی کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں "Healthy City” کا ایک پروگرام شروع کیا ہوا جس میں تمام ممالک کے بڑے شہروں میں صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جاتی ہے اور صفائی کے عالمی معیارات کے مطابق ان شہروں کو مختلف کیٹگریز دی جاتی ہیں۔