turky-urdu-logo

ترکی میں مقامی ایپ بنا رہی ہے لوگوں کے لمحے خوشگوار

ایسے وقت میں جب پوری دنیا میں تمام تقریبات اور جشن وبا کی نظر ہو گئے ہیں ترکی نے ایک مقامی ایپ فیدےیورو کے ذریعے لوگوں کے خاص لمحات کو مزید خاص بنانے کے لیے اسٹارٹ اپ کا آغاز کیا ہے۔ ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے معلوم ہوتا ہے کہ ایپ استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی اسے پسند کر رہے ہیں ۔

ایفی ہیزر ، دورک دیمیسار اور ایران گونجور کے تیار کردہ پلیٹ فارم پرلوگوں کی پسندیدہ شخصیات ان کے پیاروں کے لیے تحفے کے طور پر ویڈیو شوٹ کرتی ہیں۔ صارفین 185 سے زیادہ مشہور ناموں میں سے انتخاب کرکے ویڈیو کی درخواست کرسکتے ہیں ، جن میں سرور اورٹچ، اوکان بایلگین ، آئیرم ڈیرج ، ہائکو جیپکن ، احمت چکار ، سنان انجین اور ڈیریا بائکل شامل ہیں۔

مشہور شخصیات میسج کی درخواستوں کو دلچسپ ویڈیوز میں ریکارڈ کرتے ہیں اور انھیں فیدےیورو پلیٹ فارم کے ذریعہ درخواست گزاروں تک پہنچاتے ہیں۔ بہت سے مختلف موضوعات پر پیغامات ریکارڈ کیے جاتے ہیں جن میں نئی ملازمت پر مبارکباد ، جلد ہی صحت یابی کی دعا ، سالگرہ کی تقریبات ، محبت کا اظہار یا شادی کا اعلان مشہور شخصیات کی مدد سے بہترین یادیں بن جاتی ہیں۔

مشہور شحصیات اور ان کے مداعوں کو ملانے اور ترکی میں دلچسپی میں اضافے کے بعد وڈیو اسٹارٹ اپ کمپنی نے مزید سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے مملک تک بزنس بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی، نیدرلینڈ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں آفس کھولے جائیں گے۔

منفرد انداز میں تخائف دینے کے خواہش مند افراد کو کمپنی سروسز فراہم کرتی ہے جس سے ٹیک ون اور ٹوزرو وینچرس اپنی پہلی سرمایہ کاری 5.6 ملین ڈالرز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Read Previous

ارطغرل غازی اکتوبر میں پاکستان آئیں گے۔

Read Next

اسرائیلی بمباری سے شام میں ایران نواز 16 جنگجو جاں بحق

Leave a Reply