اسرائیل کی شام کے دارالحکومت دمشق کی فوجی چھاوٗنیوں پر میزائل حملے میں ایران نواز 16 جنجگو مارے گئے۔
سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں ایرانی فورسز اور اس کے جنگجو موجود تھے۔
ایس او ایچ آر کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ مارے جانے والوں میں عراقی شہری شامل تھے جن کا تعلق ایران کی ملیشیا سے تھا۔ مرنے والوں میں سات معیدن ٹاوٗن اور 9 دیر الزور کے ابو کمال کمپاوٗنڈ میں جاں بحق ہوئے۔
اسرائیل نے جس جگہ حملہ کیا وہ حزب اللہ کی ملیشیا کا ٹھکانہ تھی جو قعلہ الرباہ سے 5 کلو میٹر دور ہے۔
مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع ہے کیونکہ حملے کے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سیرین نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ گذشتہ رات اسرائیل کے جنگی طیاروں نے وسطی شام میں حملہ کیا جس میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچا ہے۔