ترک زبان سیکھیے: درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ (YEE) کے زیر اہتمام دنیا بھر سے ترک زبان سیکھنے کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر ہے ۔ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ کا واحد بین الاقوامی طور پر منظور شدہ امتحان، ہر اس ملک میں جہاں یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ قائم ہے ، بیک وقت 14 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں موجود طلبہ کی ترک زبان پڑھنے، سننے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیتوں کی پیمائش کی جائے گی۔

امتحان تین سیشنز پر مشتمل کل 210 منٹ تک جاری رہے گا۔ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ALTE آرڈر آف کوالٹی کے ساتھ بین الاقوامی طور پر درست ترک مہارت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، اور ان افراد کو ترکی زبان کے کسی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ملنے پر ترکی زبان سیکھنے کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔
ترک زبان میں ٹیچنگ، گائیڈ یا مترجم بننے کے خواہاں غیر ملکیوں کے لیے بھی لازمی قرار دیے جانے والی دستاویزات اور امتحانات کے بارے میں معلومات کو آپ یونس ایمرے ویب ایڈریس سے حاصل کرسکتے ہیں

Read Previous

فن لینڈ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کی مدد کرنی چاہیے ، حلوصی آقار

Read Next

خاتون اول امینہ ایردوان نے ترکیہ میں پہلے زیرو ویسٹ اسکول کا افتتاح کردیا

Leave a Reply