
خاتون اول امینہ ایردوان نے ترکیہ میں پہلے زیرو ویسٹ ٹریننگ سنٹر کا افتتا ح کر دیا۔
اسکول کا افتتاح باسکنٹ نیشنز گارڈن انقرہ میں زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول امینہ ایردوان کا کہنا تھا کہ نئی چیزوں کو محنت اور نئے تجربوں سے با آسانی سیکھا جا سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کہ بہت خوشی ہے کہ ہماری آنے والی نسل اپنی زمین سے محبت کرتی ہے اور اس کا خیال رکھنا چاہتی ہے۔
بچوں کا زیرو ویسٹ پراجیکٹ میں لگاو دیکھ کر دل میں یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ آنے والی نسل اپنی دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کرئے گی۔
اسکول کے دورے کے دوران امینہ ایردوان نے بچوں سے ملاقات کی اور انکے ساتھ وقت گزارا۔
Tags: آمینہ ایردوان زیرو ویسٹ