
ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد متعدد پاکستانی برانڈر جن میں ٹیلی کام کمپنیاں، پی ایس ایل ٹیموں کے سربراہ اور فیشن برانڈز شامل ہیں انہوں نے ڈرامہ کے اداکاروں کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا نا شروع کر دیا جس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
حال ہی میں معروف پاکستانی برانڈز جے ڈاٹ اور ماریہ بی نے ارطغرل غازی کے کرادروں کے ساتھ براند ایمبیسڈر کی طور پر معائدے کیے۔ جس کا اعلان دونوں برانڈز کے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے کیا گیا۔
جے ڈاٹ نے ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی دوست ترگت الپ کا کردار نبھانے والے اداکار چنگیر کون اور بمسی الپ کو اپنی پرفیوم کلیکشن کے لیے برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا۔ برانڈ نے پارٹنرشپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمیں ارطغرل غازی کے دو چہیتے کرداروں کے ساتھ معائدہ کر کے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
پاکستان کے ٹاپ برانڈز میں سے ایک ماریہ بی نے انسٹاگرام پر چند روز قبل خاص مقصد کے تحت ترکی میں ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ ان کی حالیہ پوسٹ کے مطابق ارطغرل غازی میں سلجان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ڈیڈیم بلکن فیس آف ماریہ بھی ہیں۔