
آرمینی فوج نے آذربائیجان پر حملوں کے دوران علاقے میں متعین ترک خبر رساں ایجنسی کی ٹیم کو بھی ہدف بنایا گیا۔ ترک صحافی باڈر کے قریب رہائشی علاقوں میں حملوں سے ہونے والے نقصان کا تعین کرنے پہنچے کو انہیں آرمینی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمینیا کی فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب پوری فرنٹ لائن اور وسیع پیمانے کا تحریکی اقدام کر کے بھاری اسلحے، توپ اور مارٹر فائرنگ سے آذربائیجان کے فوجی مورچوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
حملوں کی ویڈیو کَورِنگ کے لئے علاقے میں موجود رپورٹروں کی موجودگی کے مقام پر پہلے فضاء میں2 ڈرون طیارے دکھائی دئیے اور اس کے بعد رپورٹروں کی جگہ کو ہدف بنا کر آرمینیا کی طرف سے مارٹر فائرنگ شروع کر دی گئی۔ ایک سے زائد توپ فائرنگ کی گئی اور ایک مارٹر گولہ صحافیوں سے 100 میٹر کی مسافت پر گرا۔
صحافیوں نےآخری لمحات میں گاڑی کی آڑ لے کر اپنا دفاع کیا۔
فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کی وجہ سے رپورٹروں کی ٹیم موقع سے دُور ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔