turky-urdu-logo

وائرس کی تازہ صورتحال۔۔۔۔

انڈیا میں پیچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوارن 95 ہزار 735 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جو کہ ایک د ن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق اب تک کل 44 لاکھ 65 ہزرا 863 افراد وائر سے متاثر پو چکے ہیں۔ امریکہ کے بعد بھارت میں سب سے زیادہ آبادی وائرس متاثرہ ہے۔ اس وقت امریکہ میں 6.3 ملین افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

پیچھلے چوبس گھنٹوں کے دوران 1172 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 75 ہزار 62 ہو گئی۔ امریکہ اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ اموات انڈیا میں ہو چکی ہیں۔

جنوبی کوریا میں وائر س کا پھیلاو کم ہونے لگا ۔۔۔

جنوبی کوریا میں حالیہ وائرس کے پھیلاو میں کمی دیکھنے میں آئی جب وائر س کیسز کی تعداد لگاتار اٹھویں دن 200 رہی۔ کورین حکومت نے وائرس میں یک دم دوبارہ اضافہ دیکھتے ہوئے سماجی فاصلوں کے سخت اصول نافظ کر دیے۔
کورین محکمہ برائے امراض پر قابو پانا اور روک تھام کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 155 اضافی کیسز رپورٹ ہوئے جن کے بعد کیسز کی کل تعداد 21،743 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 346 ہے۔

برازیل اس سال چین کی تیار کردہ ویکسین لانچ کرے گا۔۔

برازیل میں چین کی تیار کردی ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے مثبت نتائج کے بعد ساو پالو کے گورنر کا کہنا ہے کہ دستمبر میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جا ئے گا۔

گورنر کا کہنا ہے کہ ویکیسین ٹرائل میں حصہ لینے والوں 98 فیصد افراد میں مثبت نتائج سامنے آئے جن میں 60 سال کی عمر کے افراد بھی شامل ہیں۔

سینوواک نے ویکسین کی فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کے لیے برازیل کے پبلک ہیلتھ ریسرچ سنٹر بٹنان انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری کا معائدہ کیا جو ریگولیٹری منظوری سے قبل آخری اقدام ہے۔

آفیشلز کا کہنا ہے کہ اس معائدہ کے تحت برازیلین انسٹی ٹیوٹ 120 ملین خوارکیں تیار کرنے کی متحمل ہوں گا۔

عالمی سطح پر کیسز کی تعداد 28 ملین تک پہنچ گئی۔ ۔۔

ورلڈ میٹر ٹریکر کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 ملین کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکہ اس وقت وبا سے متاثرہ ترین ملک ہے جس میں 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ کے بعد برازیل اور تیسرے نمبر پر انڈیا متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہیں۔

Read Previous

نسل پر ستی اور صیہونی کو مل کر اور عزم کے ساتھ شکست دی جا سکتی ہے؛ میولوت چاوش اولو

Read Next

صدر رجب طیب ایردوان کا کوسووا اور سربیا کے وزرا عظم سے ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply