turky-urdu-logo

صدر رجب طیب ایردوان کا کوسووا اور سربیا کے وزرا عظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کوسووا کے صدر ہاشم تاچی اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گفتگو میں ترکی۔کوسووا اور ترکی۔سربیا تعلقات کو مضبوط بنانے والے اقدامات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔
مذاکرات میں صدر ایردوان نے تاچی اور ووجچ کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے معاملے میں قریبی تعاون اور مشاورت کو جاری رکھنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
گزشتہ ہفتے سربیا اور کوسووا کے سربراہان امریکہ کے زیر اہتمام دو ورزہ مذاکرات کے لیے واشیگٹن میں ملے اور معاشی تعادن کی بحالی پر رضامند ہوئے۔
یورپین یونین میں شامل ہونے کے خواہشمند سربیا نے یروشلم میں تجارتی دفتر کھولنے پر بھی اتفاق کیا۔

Read Previous

وائرس کی تازہ صورتحال۔۔۔۔

Read Next

صدر ایردوان اور ترک عوام دونوں الگ الگ ہیں، فرانسیسی صدر

Leave a Reply