آذربائیجان کی تلاش اور امداد کی آخری ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد اپنے ملک روانہ

آذربائیجان  کی تلاش اور امداد کی آخری ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد اپنے ملک روانہ ہو گئیں۔

آذربائیجان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی ٹیم کے صدر محرم حسنوف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ کہ آذربائیجان کی ریاست اور آذربائیجان کے عوام ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ ہیں۔

جیسا کہ ہمارے صدر الہام علی یوف نے کہا تھا کہ آذربائیجان کی ریاست زلزلے سے متاثر ہونے والے شہروں کی تعمیر میں ترک ریاست کی مدد کرئے گی ویسے ہی ہمارے عوام اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

حسنوف نے کہا کہ وہ زلزلے کے بعد فوری طور پر ترکیہ پہنچےاور جنوبی قہرمانماراش اور حطائے میں 760 اہلکاروں کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں حصہ لیا۔

اس عمل کے دوران، حسنوف نے کہا کہ وہ ملبے کے نیچے سے 53 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے  آذربائیجانی ٹیم کے ساتھ تعاون پر  ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔

حکام کے مطابق، 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے ترکیہ میں 46 ہزار سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں نے، جس کا مرکز قہرمانماراش میں تھا، 11 صوبوں کو ہلا کر رکھ دیا، جن میں ادانا، آدیامان، دیار باقر، غازینتپ، حطائے، کلیس، ملاطیا، عثمانیہ، ایلازیگ اور سانلیورفا شامل ہیں۔

ترکیہ میں تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ  افراد زلزلے سے  متاثر ہوئے ہیں اور ساتھ ہی شمال مغربی شام میں بھی بہت سے لوگ زلزلے سے  متاثر ہوئے ہیں۔

Read Previous

یوم نسواں کے موقع پروزیر خارجہ کا قوم کی خواتین کے نام پیغام

Read Next

حالیہ زلزلوں کے باعث ٹیکنوفیسٹ ازمیر ملتوی کر دیا گیا

Leave a Reply