یوم نسواں کے موقع پروزیر خارجہ کا قوم کی خواتین کے نام پیغام

 وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو  نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سےمختلف امور میں مددگار تمام خواتین اور خاص طور پر   خواتین شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان تمام خواتین کا شکر گزار ہوں۔

وزیر خارجہ چاوش اوغلو  نے ان خیالات  کا اظہار  8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے تمام خواتین کو عالمی یوم خواتین پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں زلزلے کی تباہی نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ ہماری خواتین اپنی محنت ومشقت  اور صبر و تحمل  سے  مشکل حالات میں قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انہوں نے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک  میں خواتین اپنے   خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کو روکنے کے لیے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ خواتین سماجی زندگی کے تمام پہلوؤں میں موثر انداز میں کام کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاوش اوغلو نے کہا کہ معاشرے کے تمام شعبوں میں خواتین کے مقام کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں میں ترکیہ کا فعال تعاون جاری ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اوغلو  نے کہا کہ  میں ایک بار پھر  8 مارچ یومِ نسواں کے موقع پر  زلزلے کے بعد سےمختلف امور میں مددگار تمام خواتین اور خاص طور پر   خواتین شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Read Previous

ہم برونائی کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں،صدر ایردوان

Read Next

آذربائیجان کی تلاش اور امداد کی آخری ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے بعد اپنے ملک روانہ

Leave a Reply