turky-urdu-logo

افغانستان میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 12 اہلکار جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبے نمروز میں دو بارودی سرنگیں پھٹنے سے ضلعی پولیس سربراہ سمیت 12 پولیس اہلکار بحق ہو گئے ہیں۔

صوبہ نمروز کے کانگ ضلع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ 11 پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان بہرام حق مال نے طالبان پر بارودی سرنگیں نصب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ایک روز پہلے میدان شہر میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

گذشتہ ہفتے صوبہ ہرات میں اسی طرح کی ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے 13 افراد مارے گئے تھے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن دوسری طرف افغانستان میں امن ابھی کوسوں دور نظر آ رہا ہے۔

مذاکرات میں فریقین کسی ایک نقطے پر متفق نہیں ہو پار ہے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے تحت مذاکرات کئے جائیں۔ دوسری طرف افغان حکومت کا موقف ہے کہ چونکہ افغان حکومت طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے میں فریق نہیں تھی اور نہ ہی اسے شامل کیا گیا تھا لہذا ان مذاکرات کے تحت بات چیت ممکن نہیں ہے۔

Read Previous

عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے، صدر طیب ایردوان

Read Next

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

Leave a Reply