کورولس عثمان کے پروڈیوسر مہمت بوزداق نے اپنی نئے پروجیکٹ جس کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا کی ریلیز کا اعلان کر دیا۔
مہمت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل کے ازبکستان میں ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ناظرین اور اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ ہمارے نئے پروجیکٹ جلاالدین کے لیے نیک تمنائیں۔”
جلاالدین خوارزم شاہ سیریز سلطان جلال الدین منگوبیردی کی کہانی بیان کرتا ہے جس نے کئی جنگوں میں منگولوں کو شکست دی۔
Tags: ارطغرل غازی