turky-urdu-logo

سعودی وزیر حج تبدیل، شاہ سلمان نے کئی وزرا کو گھر بھیج دیا

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔

ڈاکٹر عصام بن سعود بن سعید کو قائم مقام وزیر حج و عمرہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان نے سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ کے صدر ابراہیم بن سلیمان بن عبداللہ الرشید کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ ان کی جگہ علی بن سلیمان بن علی السعوی کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹو کورٹ مقرر کر دیا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ عبدالعزیز بن عبداللہ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

وزارت خارجہ کے ایگزیکٹو افیئرز کے نائب وزیر بھی کابینہ سے فارغ کر دیئے گئے۔ عبدالہادی بن احمد بن عبدالوہاب کو وزارت خارجہ کا نائب وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ماہر بن عبدالرحمان بن ابراہیم القاسم کو ہیومن ریسورس کے وزیر کا نائب لگا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اس عہدے پر محمد بن طوائی بن سعد السلامی کام کر رہے تھے جنہیں فارغ کر دیا گیا ہے۔

سعودی کابینہ کے جنرل سیکریٹریٹی کے ایڈوائزر کے لئے سمیر بن عبدالعزیز بن محمد الطبیب کو نئی ذمہ داریاں مل گئی ہیں۔

Read Previous

مہنگائی اور مالیاتی خسارے پر ہر صورت قابو پایا جائے گا، صدر ایردوان نے معاشی ایجنڈے کا اعلان کر دیا

Read Next

افغان شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اب جنگی جرم ہو گا، اقوام متحدہ

Leave a Reply