اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں زبردستی داخل ہو کر چھت پر لاوٗد اسپیکر اور الیکٹرونک ڈیوائسز نصب کر دیں
ڈائریکٹوریٹ آف اسلامک وقف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس اور فوج کے حالیہ اقدامات سے کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اسپیشل فورسز کے ساتھ مسجد کے الاصبات دروازے سے داخل ہوئی۔ پہلے انہوں نے مسجد کو نقصان پہنچایا اور بعد میں چھت پر لاوٗڈ اسپیکر اور الیکٹرونک آلات نصب کر دیئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ نے کچھ دن قبل اسرائیل کی اس درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا جس میں الاصبات دروازے کو کھولنے کا کہا گیا تھا۔ اسرائیلی درخواست منظور نہ کرنے پر اسرائیلی پولیس زبردستی مسجد میں داخل ہوئی اور اسے نقصان پہنچایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں نے پولیس اور اسپیل فورسز کے ساتھ مل کر مسجد کو نقصان پہنچایا جس کے باعث اشتعال پھیل رہا ہے اور صورتحال بگڑ رہی ہے۔