رپورٹ کے مطابق ایک جاپانی فرم نے ایک ایسا الٹرا وایلیٹ لیمپ ایجاد کیا ہے جو بند جگہوں کو جراثیم سے پاک کر سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انسانی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کو ختم کر سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جاپان کی ایک روشنی بنانے والی کمپنی اوشیو اینکارپوریٹڈ اور کو لمبیا یونیورسٹی نے 222 یووی لیمپ تیار کیے ہیں جو کہ کورونا وائرس کے خلاف دنیا کے پہلے انڈورکلینر ہے۔
یہ لیمپ بند جگیں جیسے بسیں ، ٹرینیں ، لفٹیں اور دفاتر وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پر وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
222 یو وی لیمپ 6 س 7 منٹ کے دوران 99 فیصد بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔