turky-urdu-logo

فیشن کی دنیا کا درخشاں ستارہ ڈوب گیا

جاپان کے مشہور فیشن ڈیزائنر اور عالمی کینزو برانڈ کے بانی کینزو تاکادا ، پیرس میں کوویڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈیزائنر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فیشن کے لحاظ سے دنیا کے انتہائی مسابقتی شہر پیرس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے پہلے جاپانی ڈیزائنر کینزو تاکادا پیرس میں امریکی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ کینزو تاکادا کی عمر 81 سال تھی۔

نامور ڈیزائنر پیرس میں اپنی پہلی کلیکشن لانچ کرنے کے پچاس سال بعد اپنے خلق حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے چھ سال بعد اپنا نامی فیشن برانڈ لگزری گڈز برانڈ LVMH کو فروخت کر کے ریٹائر منٹ لے لی۔ اور اپنا تمام تر وقت ون ٹائم منصوبوں کے لیے وقف کر دیا علاوہ ازیں کینزو تاکادا نے رواں سال کے آغاز میں ڈیزائن کلیکشن بھی لانچ کی۔

کینزو تاکادا 1965 میں اپنے آبائی ملک جاپان سے فرانس منتقل ہوئے۔

Read Previous

2019 میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے اداروں کا اضافہ

Read Next

رواں ہفتے تھیٹر میں چار فلمیں دکھائی جائیں گی

Leave a Reply