turky-urdu-logo

2019 میں بائیوٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے اداروں کا اضافہ

ملک کے شماریاتی اتھارٹی نے اپنے ایک اعلان میں کہا  کہ 2019 میں بائیوٹیکنالوجی میں سرگرم کاروباری اداروں کی تعداد 363 ہوگئی ہے۔

ترکی کے اعداد و شمار کے انسٹی ٹیوٹ (ترک اسٹاٹ) کے مطابق ، سن 2019 میں کاروباری اداروں کی تحقیق و ترقی  کے اخراجات بڑھ کر 324.5 ملین ترک لیرا        تک پہنچ  گئی ہے جو گذشتہ سال تقریبا 276 ملین ترک لیرا  کے قریب تھی۔

اوسطا امریکی ڈالر ، ترکی لیرا زر مبادلہ کی شرح 2019 میں 5.68 اور 2018 میں 4.82 تھی۔

ترک اسٹاٹ کے مطابق ، بائیو ٹیکانولوجی کے استعمال میں انسانی صحت پہلے نمبر پر ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ بائیوٹیکنالوجی میں مصروف 363 کاروباری اداروں میں سے 37.2فیصد نے بائیوٹیکنالوجی کو انسانی صحت کے لئے استعمال کیا ہے جبکہ ان میں سے 33.6فیصد زرعی بائیو ٹیکانولوجی کے لئے اور  26.7 فیصد ماحولیات کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

Read Previous

انادولو افیس نے اولمپاکوس کو 84-79 سے شکست دے دی

Read Next

فیشن کی دنیا کا درخشاں ستارہ ڈوب گیا

Leave a Reply