ترکی کے بینچ مارک اسٹاک انڈیکس میں اس ہفتے کے آغاز میں 1،453 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ یہ نمبر ملک کے لیے تاریحی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اسی سال سلطنت عثمانیہ نے قسطنطنیہ کو فتح کیا تھا جو آج استنبول کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تیزی کا رجحان اگلے روز بھی برقرار رہا جب ترکی نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا تاریحی فیصلہ کیا جسے سلطان محمود نے استنبول فتح کرنے کے بعد مسجد میں تبدیل کردیا تھا۔
بی آئی ایس ٹی 100 انڈیکس پیر کی صبح1،453.56 پوائنٹس یا 1.27٪ اضافے کے ساتھ 116،262.12 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
جمعہ کے اختتام پر ، بورسا استنبول کا بی آئی ایس ٹی 100 انڈیکس 22.87 بلین ترکش لیرا (3.3 بلین ڈالرز) یومیہ تجارتی حجم کے بعد 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 114،808.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس ہفتے کے آغاز میں ترکش لیرا سے امریکی ڈالر میں شرح تبادلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے تک 6.8650 رہی ، جو کہ گذشتہ ہفتے مارکیٹ بند ہوتے تک 6.8670 تھی۔ جبکہ ترک لیرا سے یورو کی شرح تبادلہ 7.76767 سے بڑھ کر 7.7810 ہوگئی اور ایک برطانوی پونڈ 8.7090 ترک لیرا میں ٹریڈ ہوا جو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 8.7160 پر بند ہوا تھا۔
مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے برینٹ خام تیل کا ایک بیرل تقریبا 42.97 ڈالرزمیں فروخت ہوا۔
ترکی کی اعلی انتظامی عدالت نے جمعہ کے روز 1934 کے حکومتی فرمان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آیا صوفیہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دیا ۔ دیرینہ انتظار کے بعد استنبول کی اس مشہور عمارت کو بطور مسجد استعمال کرنے کا راستہ کھل گیا ہے۔