
پاک فوج کے مطابق پاکستان کے شمال وزیرستان کے مزاحمتی علاقے میں جھڑپ کے دوران چار فوجی جوان اور متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق ، جھڑپ افغانستان کی سرحد کے قریب شمال وزیرستان کے دارالحکومت میران شاہ کے قریب ایک ٹھکانے پر چھاپے کے دوران ہوئی جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگئے۔
بیان کے مطابق ، "جیسے ہی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔جبکہ جوابی کاروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار فوجیوں نے شہادت نوش فرمائی۔
شمالی وزیرستان – جسے ایک وقت میں عسکریت پسندوں کا مرکز کہا جاتا تھا ، پاکستان کے 7 سابقہ نیم خودمختار قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں فوج نے 2014 سے لے کر آج تک تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کے لئے بیشتر آپریشن کیے۔
یکے بعد دیگرے کی گئی کارروائیوں نے ٹی ٹی پی کو ہمسایہ ملک افغانستان کا رخ کرنے کا مجبور کر دیا تاہم اسلام آباد کا دعوی ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لئے اب سرحد پار اڈے بنا رکھے ہیں۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ، لیکن حکومت کا دعوی ہے کہ ان میں سے بیشتر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
حال ہی میں ان قبائلی ایجنسیوں کو اضلاع کا درجہ دیا گیا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ملا دیا گیاہے۔