turky-urdu-logo

استنبول میں مظاہرین کی جارج فلائیڈ قتل کی مذمت کے لئے امریکی قونصل خانے کے باہر ریلی

اتوار کے روز استنبول میں امریکی قونصل خانے کے قریب مظاہرین کا ایک گروپ جمع ہوا  جس میں امریکی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں  ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص ، جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

فلائیڈ کے پوسٹر لے جانے والے مظاہرین نے نعرے لگائے اور شہر کے ضلع سریئر میں قونصل خانے کی طرف مارچ کیا۔

قونصل خانہ کے گرد پولیس نے حفاظتی اقدامات کیے۔ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کے سامنے یادگار کی چادر چڑھائی۔

سابق افسر ڈیرک چوون کے قریبا نو منٹ تک جارج کی گردن گھٹنے سے دبانے کے بعد 46 سالہ فلائیڈ 25 مئی کو مینیسوٹا کے منیپولس میں ہلاک ہوگیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جارج کی موت "مستقل دباؤ کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی "۔

اس کے آخری الفاظ تھے "میں سانس نہیں لے پا رہا” ، جو دنیا بھر میں مظاہرین کا نعرہ بن گیا

Read Previous

بیونسے کا بریونا ٹیلر کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Read Next

عالمی معیشت کے بحران کا حل اسلامی معیشت میں ہے، صدر طیب اردوان

Leave a Reply