turky-urdu-logo

بیونسے کا بریونا ٹیلر کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

بیونسے ایک سیاہ فام عورت بریونا ٹیلر کے کینٹوکی میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے والے  افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے مطالبے میں شامل۔

افسران ، جون میٹنگلی ، بریٹ ہنسیسن اور مائلس کوسگرو کو انتظامی بحالی پر رکھا گیا ہے جب کہ فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں

گلوکارہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا کہ ، “آپ پر بریونا ٹیلر کو انصاف دلانے اور کسی سیاہ فام عورت کی زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی طاقت اور ذمہ داری دونوں لاگو ہیں۔

26 سالہ ٹیلر ، جو نرس بننے کی تعلیم حاصل کررہی تھی ، کو 13 مارچ کو نشہ آور تحقیقات کرنے والے افسران نے آٹھ دفعہ گولی ماری۔ جبکہ گھر پر کوئی منشیات برامد نہیں ہوئیں ۔ لوئس ول شہر نے پچھلے ہفتے متنازعہ “نو ناک” وارنٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

ٹیلر کی خالہ ، بیانکا آسٹن ، نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ افسروں کو برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔

لوئس ول میں کئی دنوں سے جاری مظاہروں میں ٹیلر کی فائرنگ اور منیپولیس میں پولیس کی تحویل میں موجود ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد اضافہ ہوا۔

Read Previous

آسکر جیتنے کے لئے فلموں میں تنوع لازمی قرار ؛ فلم اکیڈمی

Read Next

استنبول میں مظاہرین کی جارج فلائیڈ قتل کی مذمت کے لئے امریکی قونصل خانے کے باہر ریلی

Leave a Reply