turky-urdu-logo

انقرہ میں انٹرنیشنل نیوز فوٹوگرافی کی نمائش شروع ہو گئی

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں انٹرنیشنل نیوز فوٹوگرافی ایوارڈ 2020 کی نمائش شروع ہو گئی جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

ترکش ایئر لائنز کے تعاون سے یہ نمائش اینادولو ایجنسی نے منعقد کی ہے۔

یہ نمائش انقرہ ہائی اسپیڈ ٹرین اسٹیشن مال پر شروع ہوئی ہے۔

سنگل نیوز کیٹگری میں نیو یارک ٹائمز کے فوٹو جرنلسٹ یِک فی لیم نے ہانگ کانگ مظاہروں میں اپنی تصویر پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس نمائش میں ترکی سمیت 100 ممالک کے فوٹو جرنلسٹس نے اپنی 10 ہزار تصاویر نمائش کے لئے بھیجی ہیں۔

مظاہروں، تنازعات، ماحولیاتی تباہ کاریوں اور کھیلوں سمیت 12 کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے

فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک انسانی بنیادوں پر اسٹوریز کی کیٹگری بھی شامل کی گئی ہے۔

ہر سال دنیا بھر کے فوٹو جرنلسٹس اپنی تصاویر کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔

نمائش میں اینادولو ایجنسی کے فوٹو جرنلسٹ شبنم کوسکن نے اسپورٹس کیٹگری میں گرینڈ پرائز جیتا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں ترک سپورٹس وویمن ساہیکا ارجمن کے ڈرائیونگ اسٹائل کی تصاویر پر دیا گیا۔

Read Previous

ترک موبائل کمپنی ترک سیل نے اپنا ویلتھ فنڈ قائم کر لیا

Read Next

استنبول کے صوبے گزیانتیپ میں آرٹ ویک کا انعقاد

Leave a Reply