استنبول کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

سرکاری ایجنسی  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استنبول پانی کے قلت  کا سامنا نہیں کر رہا۔استنبول میں پانی ختم ہونے کی  خبریں افاہ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہیں۔

یہ افواہیں  تب اڑی جب ذرائع ابلاغ نے  استنبول کو پانی کی فراہمی کرنے والے ڈیموں میں پانی  کی سطح گرنے کی اطلاع دی تھی۔

جنرل ڈائیریکٹوریٹ آف اسٹیٹ ہائیڈ رولک ورکس ڈی ایس آئی  کا کہنا ہے کہ استنبول  کو مستقبل قریب میں پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پچھلے مہینے مقامی میڈیا نے اطلاع دی  تھی کہ بارشوں میں کمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے۔یہ نوٹ کیا گیا  ہے کہ ایک دہائی عرصے میں ڈیم اپنی دوسری کم ترین سطح پر پہنچا ہے جو کہ 48.92 فیصد ہے۔

 ڈیموں کی نگرانی کرنے کرنے والے ڈی ایس آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استنبول کو فراہم کردہ پانی کا حجم 3.1 ملین ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ استنبول کے لیے 120 دن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے موجودہ سطح کافی  ہیں ۔

Alkhidmat

Read Previous

امریکہ اور یو اے ای کے درمیان F-35 جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

Read Next

تین بیٹوں اور شوہر کی لاش کے ساتھ تصویر

Leave a Reply