امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی مخالفت کے باوجود متحدہ عرب امارات کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یو اے ای کو جنگی طیارے فروخت کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک ذمہ داری نہیں بلکہ اثانہ ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ 13 اگست کو جب اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا اس وقت اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے امریکہ سے یو اے ای کو جنگی طیارے فروخت کرنے سے منع کر دیا تھا تاہم بعد میں اسرائیلی وزیر اعظم نے انفرادی طور پر صدر ٹرمپ کو یہ طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی تھی۔