
ترکیہ استنبول، افغان نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے استنبول میں ترک بیرونی تجارتی بورڈ DEIK کے سربراہ جناب نائل الپک اویو سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات استنبول شہر میں ہوئی جس میں بڑی تعداد میں افغان اور ترک سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
ملاقات میں اقتصادی و تجارتی موضوعات کے علاوہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات میں ان ترک اور عالمی کمپنیوں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی جو خطے اور عالمی سطح پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تعمیر، کان کنی اور اس کے پروسس، زرعی پیداوار کے لیے میکانزم کے قیام، بجلی کی پیداوار، ریلوے لائن جال بچھانے، ادویات اور غذائی اشیاء کی پیداوار، تجارت، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
اجلاس میں ملا برادر اخوند نے افغانستان میں کان کنی، زراعت، بجلی کی پیداوار، انفراسٹرکچر کی تعمیر، صنعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات میں بہت سی کمپنیوں کے نمائندوں نے افغانستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
ترک بیرونی تجارتی بورڈ DEIK ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو 1985 میں قائم کی گئی ہے اور دنیا بھر میں 152 ممالک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا تجربہ رکھتی ہے۔