turky-urdu-logo

ترک رکن پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کے انخلا پرزور

ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ اور رفاہ پارٹی استنبول کے نائب  نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر سے بھارتی فوجی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اورمسلم اکثریتی مقبوضہ علاقے میں ہندو بالادستی قائم کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترک اسمبلی کے پریس ہال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر کشمیری رہنمائوں کا ایک وفد بھی موجود تھا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر دونوں کے نمائندے شامل تھے ۔

پریس کانفرنس کا اہتمام استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے بعد کیاگیاتھا جو ۔مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال پر بین الاقوامی تشویش کا واضح ثبوت ہے

Read Previous

استنبول: نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی ترک بیرونی تجارتی بورڈ DEIK کے سربراہ سے ملاقات

Read Next

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ کلچرل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر اور قائد اعظم یونیورسٹی کے حکام کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی اقدامات پر تبادلہ خیال

Leave a Reply