رواں سال جون میں استنبول ائیرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ائیرپورٹ بن گیا

استنبول کے ہوائی اڈے نے جون کے مہینے میں پورے یورپ میں سب سے زیادہ مسافروں کی آمدورفت دیکھی۔ اور اس ایک ماہ کے دوران 6 ملین مسافروں کا استقبال کیا۔

یورپی ہوائی اڈوں کی تجارتی ایسوسی ایشن(اے سی آئی یورپ) کی جانب سے گذشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مسافروں کی آمدورفت وبائی مرض کے بعد اب معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے ۔اور اس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 115.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔  اعداد و شمار کے مطابق جون 2022 میں استنبول ایئرپورٹ سے 6 ملین مسافر گزرے۔یوں استنبول ائیر پورٹ یورپ میں پہلے نمبر پر رہا۔ترکیہ کے بحیرہ روم کے تفریحی شہر انطالیہ کا ہوائی اڈہ گزشتہ ماہ 3.91 ملین مسافروں کے ساتھ آٹھواں مصروف ترین یورپی ہوائی اڈہ تھا، جس نے اسے ٹاپ 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں دوسرا ترک ہوائی اڈہ بنا دیا۔

لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ 5.991 ملین مسافروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانوی مرکز نے اپنی ٹریفک میں سالانہ 526 فیصد اضافہ دیکھا لیکن 2019 کے مقابلے میں 17.3 فیصد کم تھا۔

اس کے بعد اس جون میں 5.45 ملین مسافروں کے ساتھ پیرس-چارلس ڈی گال ہوائی اڈہ اور 5.23 ملین کے ساتھ ایمسٹرڈیم کا شیفول تھا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں، یورپی ہوائی اڈے کے نیٹ ورک میں کل مسافروں کی آمدورفت میں سال بہ سال 247 فیصد یا 660 ملین کا اضافہ ہوا۔

Read Previous

بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

Read Next

ترکیہ کے جنوبی صوبہ ہاتائے میں موجود قدرتی ماربل سے بنے فرش کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Leave a Reply