turky-urdu-logo

بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ‘MiG-21 Bison’ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ طیارے کے اندر موجود 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی ریاست راجستھان کے ایک مقامی سرکاری افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلعے بارمر کے ایک گاؤں میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی ایئرفورس چیف وی آر چوہدری سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے وزیر دفاع کو واقعے کی تفصیلات سے آ گاہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال لڑاکا طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات یا اسباب سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

Read Previous

پاکستان:لگثری اشیا ء کی درآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی

Read Next

رواں سال جون میں استنبول ائیرپورٹ یورپ کا مصروف ترین ائیرپورٹ بن گیا

Leave a Reply