
ترکیہ کا استنبول ہوائی اڈہ 21 سے 27 اگست تک یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کا کہنا تھا کہ یورپی تنظیم برائے فضائی نیوی گیشن سیفٹی (یوروکنٹرول) کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہوائی اڈے نے گزشتہ ہفتے یومیہ اوسطاً 1,525 پروازوں کی میزبانی کی۔
انکا کہنا تھا کہ استنبول ہوائی اڈے نے وبائی امراض سے پہلے کے دور کے مقابلے میں118٪ کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔