turky-urdu-logo

ترکیہ دفاعی شعبے کی طرح دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہا ہے، سلجوک

ترک ٹیکنالوجی ٹیم (T3) فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ترکیہ کو دفاعی شعبے میں اپنی کامیابیوں کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

دارالحکومت انقرہ میں پریمیئر ترک ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس ایونٹ TEKNOFEST سے خطاب کرتے ہوئے سلجوک نے بتایا کہ ترکیہ نے دنیا میں مسلح بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کے میدان میں سرفہرست ممالک میں سے ایک بننے کے لیے ہم نے دن رات محنت کی ہے۔

انہوں نے نیشنل ٹیکنالوجی موو کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ بہت سے شعبوں میں ملک کی تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پروگرام ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں مضبوطی کے ساتھ اس جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے جو ہم نے بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ شروع کی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان بھائی بہنیں اس مقصد کے لیے اپنی  کوشش جاری رکھیں۔

بدھ کو شروع ہونے والے پانچ روزہ TEKNOFEST میں نمائشیں، ورکشاپس، ایئر شوز، مقابلے اور سیمینارز شامل ہیں۔

Read Previous

21-27 اگست کے درمیان استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈا بن گیا

Read Next

نا قابلِ تسخیر ترک افواج، طاقتور ترکیہ کے لیے ناگزیر ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply