turky-urdu-logo

اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم سے 9 فلسطینی گرفتار کر لئے

اسرائیلی پولیس نے آج مشرقی یروشلم کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گھروں سے 9 فلسطینی گرفتار کر لئے۔
اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گرفتار افراد فلسطین اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے لئے کام کر رہے تھے۔
اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں فسلطین سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کو کام کرنے کی اجازت ہے۔
فلسطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 2017 میں مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسرائیلی پولیس نے یہاں انتہائی سخت اقدامات کئے ہیں۔
یروشلم پچھلی کئی دہائیوں سے مشرق وسطیٰ میں تنازعے کا مرکز بنا ہوا ہے۔ فسلطین اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم کو فسلطین کا دارالحکومت بنایا جائے جس پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کر لیا تھا۔
عالمی برادری مشرقی یروشلم اور غزہ کے مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دیتی ہے۔ ان علاقوں کی یہودی بستیوں کو بھی غیر قانونی سمجھتی ہے۔

Read Previous

لیونل میسی نے بارسلونا کلب کو الوداع کہہ دیا

Read Next

شرپسند اسرائیلی مسجد اقصیٰ کے باہر باجے بجا رہے ہیں

Leave a Reply