turky-urdu-logo

لیونل میسی نے بارسلونا کلب کو الوداع کہہ دیا

لیونل میسی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ  بارسلونا کلب کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔

ہسپانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے سٹار  لیونل میسی نے بارسلونا سے کلب کو چھوڑنے کی بات کی ہے۔

میسی نے کلب کو اپنا  استیفا بھیج دیا ہے تاکہ انہیں کلب کو چھوڑنے کی اجازت دی جائے۔

وہ مبینہ  طور پر  کلب کے ساتھ اپنا  معائدہ ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر دوسری طرف کلب استیفا لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

میسی اور کلب کے درمیان سب سے اہم مسلہ یہ آرہا ہے کہ کیا  اس طریقے سے کلب کے ساتھ معائدہ ختم کرنے  پر میسی کلب کو 700 ارب جرمانہ دینے کہ پابند ہیں یا نہیں۔

میسی نے 2017 میں بارسلونا کے ساتھ معائدے پر دستخط کیے تھے جسکی میعاد جون 30،2021 تک ہے۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ مالڈووا پہنچ گئے

Read Next

اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم سے 9 فلسطینی گرفتار کر لئے

Leave a Reply